i پاکستان

پی آئی اے میں بڑی انتظامی تبدیلیاں ، سی او او اور جی ایم سمیت متعدد عہدے ختمتازترین

October 06, 2026

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے سی او او اور جی ایم سمیت متعدد عہدے ختم کردیئے گئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہدایت پر ایک جامع اصلاحاتی منصوبے کے تحت بڑی انتظامی تبدیلیاں اور محکموں کی تنظیم نو کر دی گئی ہے ۔ ان اقدامات کا بنیادی مقصد ادارے میں انتظامی پھیلا کو کم کرنا اور اسے مالی و انتظامی لحاظ سے ایک فعال اور مستحکم ادارہ بنانا ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسر کا عہدہ اور اس کا پورا محکمہ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے جبکہ جی ایم سیکیورٹی کا عہدہ ختم کر کے سیکیورٹی سیکشن کو اب براہِ راست چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جی ایم ورک کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے اور یہ شعبہ اب انسانی وسائل (ایچ آر )کے ماتحت کام کرے گا جبکہ جی ایم پی ایچ ایس کا عہدہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ذوالقرنین مہدی کو اسپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ای او کی نئی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ وہ تمام زمینی آپریشنز کے انچارج ہوں گے جبکہ واٹر ٹرانسپورٹ، ایئرپورٹ اور ریمپ سروسز کو بھی انہی کے ماتحت کر دیا گیا ہے اور جی ایم کپل کمار کو آفیشیٹنگ جی ایم مقرر کر دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ تمام تبدیلیاں بورڈ کے ایک جامع اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہیں، اس منصوبے کے تحت ادارے کے زائد انتظامی اخراجات اور پھیلا ئوکو کم کر کے پی آئی اے کو ایک مثر اور خودمختار ادارے کے طور پر تشکیل دیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی