i پاکستان

پاکستانی کھجور کی عالمی منڈیوں تک رسائی، متنوع اقسام اور برآمدی صلاحیت میں اضافہتازترین

September 04, 2026

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں کاروباری اور برآمدی نظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔عسیل، ڈھکی، بیگم جنگی، کپرو اور مزواتی سمیت پاکستانی کھجور کی متعدد اقسام عالمی صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کاشت ہونے والی کھجوریں پاکستان کی زرعی تنوع کی عکاسی کرتی ہیں۔پاکستانی کھجوروں کیلئے عالمی طلب، متنوع اقسام اور بہتر معیار برآمدات میں اضافے کے اہم مواقع فراہم کر رہے ہیں۔معیاری پیداوار، جدید پیکیجنگ اور بہتر برآمدی نظام کے ذریعے پاکستانی کھجور عالمی مارکیٹ میں مسابقت بڑھا رہی ہے۔ ایس آئی ایف سی کے حکومتی سطح پر مربوط اقدامات سے کاروباری ماحول اور برآمدی شعبوں میں سہولت کاری کو فروغ مل رہا ہے۔پاکستانی کھجور کی برآمدات میں اضافہ دیہی معیشت، کسانوں کی آمدن اور زرعی شعبے کی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی