i پاکستان

پاکستانی اداروں نے بین الاقوامی ٹیکنالوجی ایونٹ میں11 کیٹگریزمیں ایوارڈ جیت لیا،ملک کا نام روشنتازترین

October 10, 2026

پاکستان کی جدت اور ٹیکنالوجی میں شاندار کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔پاکستانی اداروں نے بین الاقوامی ٹیکنالوجی ایونٹ میں11 کیٹگریزمیں ایوارڈ جیت کرملک کا نام روشن کردیا ہے۔ پاکستانی ٹیکنالوجی اداروں نے ایشیائی واوشیانی کمپیوٹنگ انڈسٹری آرگنائزیشن کیایونٹ میں مختلف کیٹیگریزمیں ایوارڈ جیتے ہیں۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں منعقدہ ڈیجیٹل اینڈ اے آئی ایوارڈز2026 میں ایشیا اوراوشیانا کے26 ممالک نے شرکت کی۔اس موقع پر سائبرسیکیورٹی، صحت، تعلیم، زراعت اورمالیاتی خدمات میں پاکستان کی نمایاں کامیابی نیعالمی سطح پرپاکستانیوں کا سرفخرسے بلند کردیا ہے۔ چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاسزایسوسی ایشن ڈاکٹر شعیب اے خان کے مطابق ایوارڈز پاکستان کے ٹیکنالوجی شعبے کی جدت اور صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی