i پاکستان

پاکستان سمیت ہر ملک کو دی جانیوالی امداد کی نگرانی کرتے ہیں، غلط استعمال پر روک دی جاتی ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہتازترین

October 03, 2024

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے ہر ملک کو دی جانیوالی امداد کی نگرانی کرتے ہیں اور غلط استعمال پر روک دی جاتی ۔ میڈیابریفنگ کے دور ان ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے سیلاب زدگان کے لیے فراہم کردہ امریکی امداد میں مبینہ کرپشن سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ امداد کی نگرانی کرتے ہیں اور غلط استعمال پر روک دی جاتی ہے۔میتھیو ملر نے مزید وضاحت کی کہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر ملک میں جہاں کہیں امریکی ٹیکس کی رقم بطور امداد دی جارہی ہے وہاں چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہوتا ہے اور اس کی نگرانی کی جاتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر امدادی رقم کے استعمال میں شفافیت برقرار نہیں نہیں رہی تو ہم امداد روک دیں گے۔میتھو ملر نے کہا کہ کسی بھی ملک میں امریکی امداد میں بدعنوانی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، امریکی امداد کے استعمال کی نگرانی کا سخت نظام ہے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک روز قبل کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے آنے والی امداد وفاق نے اپنی جیب میں ڈال لی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی