i پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن آج منایا جائے گاتازترین

February 12, 2026

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن آج 13فروری کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منائے جانے کا مقصد ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے پاکستان بھر کے تمام ریڈیو اسٹیشنز سے مختلف پروگرام نشر کیے جائیں گے۔پاکستان بھر میں اس وقت اسلام آباد،لاہور،کراچی، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، کوئٹہ،سرگودھا، فیصل آباد' حیدر آباد، بہاولپور اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں پاکستان ریڈیو اور ایف ایم کے علاقائی اسٹیشن قائم ہیں جہاں سے مختلف علاقائی،معلوماتی،کرنٹ افیئرز اور دیگر پروگرام نشر کیے جاتے ہیں جو کہ ریڈیو کی وساطت سے سامعین تک پہنچتے ہیں۔ترقی کے اس جدید دور میں آج بھی ریڈیو کی اہمیت میں کوئی کمی واقع نہ ہوئی ہے شہروں سے دور دراز واقع علاقوں میں آج بھی خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو ہی عوام میں بے پناہ مقبول ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی