پاکستان سمیت دنیا بھر میں معمر افراد کا عالمی دن منگل یکم اکتوبر کو منایا گیا۔اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد معمر افراد کے حقوق، فلاح و بہبود کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق 2013 میں دنیا بھر میں معمر افراد کی تعداد 84 کروڑ دس لاکھ تھی جبکہ 2050 تک دنیا بھر میں یہ تعداد دو ارب تک بڑھ جائے گی اور اس وقت ہر دس معمر افراد میں سے آٹھ کا تعلق کم ترقی یافتہ ملکوں سے ہو گا ۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 14 دسمبر 1990 میں ہر سال یکم اکتوبر کو معمر افراد کا عالمی دن منانے کی قرارد اد منظور کی تھی۔جس کے بعد ہر سال یکم اکتوبر کو معمر افراد کا دن منایا جاتا ہے۔ معمر افراد کے عالمی دن کے موقع پر سرکاری و نجی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں معمر افراد کے مسائل ، ان کے حل اور فلاح و بہبود کے حوالہ سے عوام میں شعور اجاگر کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی