i پاکستان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 5000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈتازترین

April 15, 2026

امن مذاکرات سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 5000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 640 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 43 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 634 پوائنٹس کی سظح پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی