i پاکستان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 2700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہتازترین

August 03, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے مذاکرات کے آغاز کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں 2700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 985 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی