i پاکستان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغازتازترین

March 27, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دو روز کی تیزی کے بعد آج منفی رجحان دیکھنے میں آیا ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 251 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 313 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی