i پاکستان

پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر تیزی کے بعد شدید مندی کا شکار ہوگئی ، ایشیائی مارکیٹوں میں ملا جلا رجحانتازترین

April 09, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد شدید مندی دیکھنے میں آئی ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں معمولی سے تیزی دیکھی گئی، جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 382 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک سے سٹاک ایکسچینج منفی زون میں چلی گئی، 3610 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 993 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔دوسری جانب ایران امریکا جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایشیائی مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کے مطابق انڈونیشیا کے جکارتی انڈیکس میں ساڑھے 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فلپائن سٹاک مارکیٹ میں بھی 2 فیصد سے زائد تیزی دیکھی گئی، ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی 0.44 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔اس کے علاوہ جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فیصد مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی تقریبا ایک فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ۔ جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی 0.35 فیصد مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی