پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 703 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1021 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 43 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی