پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم فروخت کے دبائو سے مندی چھا گئی۔کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 615 پوائنٹس کے اضافے سے 184,789.71 تک پہنچا تاہم بروکرز کے تحفظات کے باعث تیزی جلد ہی مندی میں تبدیل ہو گئی۔اس وقت کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار پوائنٹس کی بالائی حد کھونے کے بعد 1150 سے زیادہ پوائنٹس کی گراوٹ سے 183,021 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی