i پاکستان

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے دفاعی معاہدے پر گہری نظر ہے، بھارتتازترین

August 08, 2026

بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر گہری نظر ہے ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ بھارت کی تینوں ممالک کے مکہ جوائنٹ دفاعی معاہدے پر گہری نظر ہے۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا وہ اس پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی