i پاکستان

پاکستان ریلوے کا بھارتی فضائیہ پر طنزتازترین

May 05, 2026

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی ریلویز کی جانب سے طنزیہ ٹوئٹ نے ہندوستانیوں کو آگ لگا دی۔ پاکستان ریلویز کے ٹوئٹ میں بھارت کے تباہ حال جنگی طیاروں کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے مسافروں کیلئے دلچسپ پیغام دیا گیا۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ "ہمارے ساتھ سفر کریں، ہماری رفتار کم ضرور ہو سکتی ہے مگر ہم ان سے(بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں) سے زیادہ محفوظ ہیں۔ پاکستانی ریلویز کی اس ٹوئٹ کے بعد بھارتی طلملا اٹھے اور ایکس پر موجود ہندوستانی حواس باختہ ہو کر مضحکہ خیز ٹوئٹس کرنے میں مصروف ہیں۔ یاد رہے کہ معرکہ حق کی کامیابی اور دشمن کی شکست آج بھی یادگار ہے۔22 اپریل سے 10 مئی 2025 کے دوران لڑی گئی جنگ کے دوران پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی