پاکستان ورکرز فیڈریشن(رجسٹرڈ) کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدرشوکت علی انجم،چیئرمین چوہدری عبدالرحمان عاصی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی انور کمال خان و دیگر مرکزی وصوبائی عہدیداران نے ڈی ایس کراچی کی جانب سے ریلوے کے مزدور رہنماؤں محمد نسیم راؤ، منظور رضی، جنید اعوان، منظور ملاح اور مجید سولنگی پر ریلوے کے مختلف مقامات پر داخلے کی پابندی کے عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے انتظامیہ کا مزدوررہنماؤں کے ساتھ نامناسب رویہ بین الاقوامی انسانی حقوق ڈیکلریشن، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن، انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ سمیت آئین پاکستان کے بنیادی حقوق سے متعلق آرٹیکل کی سنگین خلاف ورزی ہے،پاکستان ورکرز فیڈریشن قائدین نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈکٹیٹر ڈی ایس کراچی کو فوری ہٹایا جائے تاکہ ادارے میں صنعتی امن برقرار رہ سکے،واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین ریلوے کے دورہ کراچی شیڈ کے موقع پر ملازمین نے پانی، بجلی اور تنخواہ کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا جس پر ڈی ایس کراچی نے مزدور رہنماؤں اور مزدوروں کو کھلی دھمکیاں دیں تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی