پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا جو 9 فروری تک جاری رہیں گی ۔وائس ایڈمرل فیصل امین افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ایکس سی گارڈز مشقوں کے دوران مکالمہ،عملی سمندری مشقیں بھی ہوں گی۔ پاکستان نیوی کے تحت ایکس سی گارڈز 2026کے دوران میرین سیکٹر کو درپیش مشکلات پر بات ہوگی۔وائس ایڈمرل فیصل امین کا کہنا تھا کہ مختلف سرکاری و نجی شعبوں کیاداروں کا جے ایم آئی سی سی پر اعتماد بڑھا ہے۔ محفوظ سمندر مستحکم پاکستان سی گارڈز مشقوں کا موضوع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فشنگ انڈسٹری سے سالانہ اربوں ڈالر کاحصول ممکن ہے۔ گزشتہ ایک سال میں وزارت بحری امور نے بہتری کیلئے خاطرخواہ کام کیا ہے۔
بدقسمتی سے ہمارا سمندر زہر آلود ہورہاہے۔انہوں کہا کہ آج سے 25 سال پہلے سمندر زیادہ صاف تھا۔ سندھ حکومت کے ساتھ سمندری آلودگی کو روکنے کے دومنصوبوں پر کام ہورہاہے۔ یہ مشقیں غیر روایتی خطرات کے تناظر میں ہورہی ہیں۔وائس ایڈمرل نے کہا کہ فشنگ بوٹس پر ویسل مانیٹرنگ سسٹم کا منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔ ضرورت ہے کہ ماہی گیر کی معلومات اور استعداد بڑھائی جائے۔ سی گارڈزمشقوں کے دوران ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کی مشق کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ سی گارڈز کے ذریعے میری ٹائم سیکٹر کے مختلف اداروں میں رابطے استوار ہوئے۔ سی گارڈز کے کامیاب انعقاد کیلئے پر امید ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ سمندری آلودگی کے خاتمے کیلئے پاکستان نیوی ہر فورم پر فشنگ کے شعبے کو وسعت دینے کیلئے سفارش کرتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی