پاکستان نے مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔یہ بات اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یو این میں مغربی کنارے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ناقابل قبول ہے، مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں اضافے پر اظہار تشویش کیا۔عاصم افتخار نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنائے، اسرائیل کا ٹیکس محصولات روکنا فلسطینی معیشت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔مستقل مندوب نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کا واحد حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی