پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ متبادل ذرائع سے رقم کا بندوبست ہونے کے بعد کیا، مجموعی طور پر 4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیوں کا بندوبست کر لیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتا یا ہے کہ پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیں، ان ادائیگیوں کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ متبادل ذرائع سے رقم کا بندوبست ہونے کے بعد کیا۔ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کو 2 دوست ممالک سے 5 ارب ڈالر سے زائد کی فراہمی کی یقین دہانی مل چکی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو مجموعی طور پر یو اے ای کو 3.5 ارب ڈالرز کے تین مختلف فورم کی ادائیگی ہونا ہے، یورو بانڈ دس سال کی مدت پوری کرنے کے بعد میچور ہوگیا، یورو بانڈ کی ادائیگی اسی ہفتے ہونا ہے، یورو بانڈ کا حجم 1.3ارب ڈالر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی