i پاکستان

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدودکی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردیتازترین

February 19, 2026

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔اس سلسلے میں پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔نئے نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 مارچ تک بند رہے گی۔بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری اور سول طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔یاد رہیکہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی