i پاکستان

پاکستان نے اصلاحات کیں، معیشت بہتر ہوئی، آئی ایم ایف سربراہ کی پاکستانی عوام کو مبارکبادتازترین

September 26, 2024

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک انٹرویو میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارک ہو، پاکستان نے اصلاحات کی ہیں، جس سے معیشت بہتر ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے، معیشت کی گروتھ اور مہنگائی میں کمی ہورہی ہے۔ آئی ایم ایف سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت کا ہدف امیروں سے ٹیکس لینا اور غریبوں کی مدد کرنا ہے۔ جبکہ معاشی ترقی میں اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہورہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی