i پاکستان

پاکستان متنوع ثقافتوں، زبانوں، روایات اور اقدار کا مرکز ہے،وزیراعلی مریم نوازتازترین

May 21, 2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثقافتی تنوع کا عالمی دن منانے کا مقصد مکالمہ اور ترقی سے متعلق عوامی شعور بیدار کرنا ہے، تہذیب و ثقافت اور مشترکہ ورثہ کی اہمیت کا شعور رکھنے والے قابل تحسین ہیں۔ عالمی یومِ ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی کے موقع پر اپنے پیغام میںانہوں نے کہا کہ پاکستان متنوع ثقافتوں، زبانوں، روایات اور اقدار کا مرکز ہے، ثقافتی تنوع قومی شناخت اور تہذیبی ورثہ ہے، ثقافتی تنوع سے اتحاد و یگانگت، مثبت اقدار، برداشت اور ہم آہنگی بھی فروغ پاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متنوع ثقافتی ورثہ دنیا بھر میں پنجاب کی پہچان ہے، محکمہ اطلاعات و ثقافت صوبہ بھر میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے سرگرم عمل ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ثقافت کا تحفظ، ہنر مندوں اور تخلیقی کاروں کی سرپرستی ترجیحات کا حصہ ہے، پنجاب کے ہنرمندوں کی ملکی و بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی ہمارا عزم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی