i پاکستان

پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاقتازترین

September 09, 2026

پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک مصر دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی و برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے نے علاقائی امور پر پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا، ،علاقائی صورتحال اور خطے سے متعلق امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس مقصد کیلئے ریجنل فور (R4) کے وزرائے خارجہ کے ذریعے بھی علاقائی امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے آئندہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نیویارک میں آئندہ یو این جی اے اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے درمیان یہ رابطہ پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی سفارتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی