i پاکستان

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شمولیتی تقریب چنڑ اور چوہان خاندان سیکڑوں افراد پاکستان مسلم لیگ میں شامل،قیادت پر اظہار اعتمادتازترین

April 07, 2026

پاکستان مسلم لیگ ہائو س اسلام آباد میں مرکزی نائب صدر انیلہ ایاز چوہدری کی سربراہی میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں عبدالباسط چنڑ اور چوہان خاندان کے سربراہان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔تقریب میں 100 سے زائد خاندانوں کے نمائندہ افراد نے بھی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، سیکرٹری جنرل طارق حسن، رضوان صادق خان ،چوہدری جہانگیر انچارج کمپلینٹ سیل عاطف مغل اور پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر سرائے نیاز خاصخیلی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

پارٹی رہنمائوں نے نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان بااثر خاندانوں کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور عوامی خدمت کے مشن کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سالک حسین کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر پارٹی کے استحکام اور مضبوطی کے ڈاکٹر محمد امجد کی انتھک جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور نئے شامل ہونے والوں کے جذبے کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی