i پاکستان

پاکستان میں توانائی بحران کا خدشہ ختم، پیٹرول سے بھرے جہاز پورٹ قاسم پہنچنا شروعتازترین

March 10, 2026

مشرق وسطی میں امریکہ ایران جنگ کے باعث پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ ختم ہوگیا۔پورٹ قاسم پر پیٹرول سے بھرے جہازوں کی آمد شروع ہوگئی، پورٹ قاسم پر گیس آئل بردار جہاز ایم ٹی ٹورم دامینی فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔ ایم ٹی ناوے ایٹروپوس 50 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کے ساتھ 9 مارچ کو پورٹ قاسم پہنچ گیا، ایم ٹی اسپروس 2 بھی 55 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کے ساتھ 10 مارچ رات 8 بج کر 30 منٹ پر لنگرانداز ہوگا۔ایم ٹی سی کلپر تقریبا 34 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کے ساتھ 11 مارچ دوپہر 12 بجے پہنچے گا۔ترجمان پورٹ قاسم کا کہنا ہے کہ فجیرہ سے آنے والا ایک جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے، پیٹرول کی سپلائی کیلئے مزید جہازوں کی آمد متوقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی