پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں او جی ڈی سی ایل نے تیل وگیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا۔ کنویں سے یومیہ 10 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور یومیہ 225 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ جو دریافت تیل و گیس کی طلب ورسد میں فرق کم کرنے میں معاون ہوگی۔او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا، خط کے مطابق ہنگو لمشیوال فارمیشن میں بارگزئی ایکس ون کنویں سیتیل و گیس دریافت ہوا۔ کنویں میں اوجی ڈی سی ایل 65 فیصد،پی پی ایل30 فیصد اورگورنمنٹ ہولڈنگ 5فیصد کی حصہ دار ہیں۔واضح رہے کہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں بھی تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جسے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی