چائنا فوٹو وولٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سولر پی وی کی صلاحیت تعاون کی نئی راہ ہموار کر ے گی، 2030 تک پاکستان کی مجموعی انسٹال شدہ فوٹو وولٹک صلاحیت 12.9 جی ڈبلیو تک پہنچ جائے گی،2022 میں چین کی فوٹو وولٹک ماڈیول کی پاکستان کو برآمدات تقریباً 870 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،2022 میں چین کی فوٹو وولٹک مصنوعات کی برآمد پہلی بار 50 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق کچھ عرصہ قبل، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے تمام سرکاری عمارتوں پر سولر پینلز لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس طرح درآمدی جیواشم ایندھن پر زیادہ انحصار کم ہو جائے گا۔ پاکستان کی وفاقی حکومت کی عمارت شمسی توانائی استعمال کرنے والی پہلی عمارت ہوگی۔ اپریل 2023 تک یہ عمارتیں مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقل ہوں گی۔ وزیر اعظم شریف نے نشاندہی کی کہ حکومت کے شمسی منصوبوں کی تعمیر سے بڑھتی ہوئی درآمدی لاگت کو کم کرنے کے لیے ماہانہ 300 سے 500 میگاواٹ بجلی کی بچت ہو سکتی ہے، جو کہ تقریباً 27 بلین امریکی ڈالر سالانہ ہے ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران چائنا فوٹو وولٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن (CPIA) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور پریس ترجمان لیو یانگ نے کہا کہ یقیناً یہ پاکستان کے لیے اچھا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ انڈیکیٹیو جنریشن کیپیسٹی ایکسپینشن پلان (IGCEP) 2047 میں تجویز کیا گیا کہ 2030 تک پاکستان کی مجموعی انسٹال شدہ فوٹو وولٹک صلاحیت 12.9 جی ڈبلیو تک پہنچ جائے گی۔ 2047 تک یہ 26.9 جی ڈبلیو تک پہنچ جائے گی۔ سی پیک کے تحت، چین کی دنیا کی معروف فوٹو وولٹک صنعت نے تعاون کے مزید مواقع محسوس کیے ہیں۔ 2022 میں، چین کی فوٹو وولٹک ماڈیول کی پاکستان کو برآمدات تقریباً 870 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جس کی کل نصب صلاحیت 3.2 جی ڈبلیو ہے، جو کہ بالترتیب 54 فیصد اور 37 فیصد سالانہ اضافہ ہے ۔ لیو نے سی ای این کو بتا کہ 2022 میں چین کی فوٹو وولٹک مصنوعات کی برآمد پہلی بار 50 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 80 فیصد سے زیادہ ہے ۔ جنوبی ایشیا جیسی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں، پاکستان ہمیشہ سے چین کے فوٹو وولٹک ماڈیول کی برآمدات کے لیے ایک ناگزیر ہدف مارکیٹ رہا ہے۔ حال ہی میں، پاکستان سولر ایسوسی ایشن (PSA) کے سیکرٹری جنرل محسن شوکت نے وزیر بجلی خرم دستگیر خان کو فوٹو وولٹک ماڈیولز اور دیگر آلات درآمد کرنے کی تجویز پیش کی، جس میں فوٹو وولٹک مصنوعات کو غیر ضروری اشیاء کی فہرست سے نکالنے کا کہا، اور اس پر زور دیا کہ وہ درآمدی پی وی مصنوعات کے لیے مالیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اسٹیٹ بینک پاکستان (SBP) کے ساتھ تعاون کرے گا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ مالی سال میں تقریباً 1.2 بلین امریکی ڈالر کے فوٹو وولٹک ماڈیولز درآمد کیے۔ پی ایس اے نے ظاہر کیا کہ اس سال فوٹو وولٹک مصنوعات کی ملک کی درآمدی مانگ 1.8 بلین امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہوگی۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس کے علاوہ، 2021 کے اوائل میں، پاکستانی حکومت نے 2030 تک گھریلو صاف توانائی کی کھپت کو کل توانائی کی کھپت کے 60 فیصد تک بڑھانے اور الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد کو گاڑیوں کی تعداد کے 30 فیصد تک پہنچانے کا عہد کیا، جس کا مطلب ہے۔ کہ صنعت اور چین پاکستان فوٹو وولٹک تعاون میں نئی تحریک پیدا ہوئی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق لیو نے کہا جہاں تک پاکستان کی فوری بجلی کی طلب کا تعلق ہے، چین کے پاس پختہ تجربے اور مکمل سپلائی چین کی بنیاد پر پاکستان کے فوٹو وولٹک پاور پلانٹس کی تعمیر کے لیے جامع مدد فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔ تاہم پاکستان ایک طویل عرصے سے بجلی کی بلند قیمتوں اور غیر مستحکم بجلی کی فراہمی سے دوچار ہے، لیو نے نشاندہی کی کہ فوٹو وولٹک توانائی ذخیرہ کرنے کی سہولیات، ایک ضروری انفراسٹرکچر کے طور پر جو فوٹو وولٹک اور دیگر نئے توانائی کے ذرائع کے بڑے پیمانے پر استعمال کی حمایت کرتی ہے اور کاربن غیر جانبداری کو فروغ دیتی ہے، ترقی کے لیے اولین ترجیح ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق کہا جا سکتا ہے کہ توانائی کا ذخیرہ اور بجلی کی پیداوار یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔ روایتی توانائی کے ذرائع کے مقابلے میں، قابل تجدید توانائی کی پیداوار عام طور پر وقفے وقفے سے اور غیر مستحکم ہوتی ہے۔ پاکستان میں موجودہ شمسی توانائی کے لیے، نیٹ ورکـلوڈ اسٹوریج'' کا مربوط ماڈل وسائل کو مؤثر طریقے سے مربوط کر سکتا ہے اور لاگت کو کم کر سکتا ہے۔ مستقبل میں فوٹو وولٹک منصوبوں کی ترقی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگی، ہم یقینی طور پر پاکستان کے ساتھ متعلقہ تجربہ شیئر کر سکتے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق توانائی ان شعبوں میں سے ایک ہے جہاں سی پیک نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے، سب سے تیزی سے ترقی کی ہے، اور انتہائی شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ عالمی فوٹو وولٹک صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، لیو نے پیشین گوئی کی کہ متعلقہ صنعتوں میں چین-پاکستان تعاون موسمیاتی تبدیلی کے عالمی ردعمل میں مناسب کردار ادا کر سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی