i پاکستان

پاکستان میں مذاکرات کے نئے دور میں پیشرفت کی امید ہے،ترک وزیر خارجہتازترین

April 25, 2026

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایران امریکا مذاکرات کے نئے دور میں پیش رفت کی امید ہے۔اپنے ایک بیان میں ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ مذاکرات کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات میں اہم رکاوٹیں جلد دور ہو سکتی ہیں، مذاکرات کا نیا دور پاکستان میں شروع ہونے جا رہا ہے جہاں پیش رفت کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ جوہری معاملے میں ایک یا دو اہم نکات حل ہونے کے قریب ہیں، جنگ بندی میں توسیع کو مثبت پیش رفت لیکن حتمی معاہدے کے لیے کافی نہیں۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی مذاکرات سے جڑی ہوئی ہے، کامیاب معاہدے کی صورت میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے بین الاقوامی تعاون قائم کیا جا سکتا ہے، کسی نئی جنگی صورتحال میں ترکیے غیر جانبدار رہنے کی پالیسی اپنائے گا، ترکیے تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی