i پاکستان

پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کرگئیتازترین

March 03, 2026

موبائل فون صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں 20 لاکھ سے زائد نئے سیلولر صارفین مارکیٹ میں آئے۔ مجموعی تعداد 20 کروڑ 25 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی۔ذرائع پی ٹی اے کے مطابق دسمبر 2025 میں موبائل فون صارفین کی تعداد 20 کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار تھی، جنوری 2026 میں 20 لاکھ سے زائد نئے سیلولر صارفین کا اضافہ ہوا، جنوری میں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ 25 لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گئی۔پی ٹی اے کے مطابق تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد 15 کروڑ 33 لاکھ 25 ہزار ہے، مجموعی ٹیلی ڈینسٹی 81.33 فیصد سے بڑھ کر 82 فیصد تک پہنچ گئی، نیکسٹ جنریشن موبائل سروس کی رسائی کی شرح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، شرح 60.32 فیصد سے بڑھ کر 61.32 فیصد ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی