خواتین کیخلاف جرائم سے متعلق تفصیلی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں جنسی زیادتی کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق غیر سرکاری سماجی تنظیم سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے پاکستان میں خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے جس میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں جنسی زیادتی کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں جنسی زیادتی کے 7010 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں سے 6624 کیسز پنجاب میں ہوئے۔رپورٹ کے مطابق خواتین کے اغوا کے کیسز سب سے زیادہ صوبہ سندھ میں ریکارڈ ہوئے جہاں ایک ہزار 666 خواتین کو اغوا کیا گیا جب کہ غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خواتین کے کیسز میں بھی سندھ پہلے نمبر پر رہا۔سندھ میں 258 خواتین کو غیرت پر قتل کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جو ملک بھر میں اسی نوعیت کے قتل کا نصف تعداد کے برابر ہے۔یہ رپورٹ صوبائی پولیس محکموں میں درج درخواستوں سے حاصل کیے گئے اعداد وشمار پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں عصمت دری، اغوا اور غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خواتین کے اعداد و شمار کو پریشان کن قرار دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی