i پاکستان

پاکستان میں دہشت گردی کا گھنانا منصوبہ: افغان طالبان کا مکروہ چہرہ بے نقابتازترین

April 04, 2026

پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے گھنانے منصوبوں سے افغان طالبان رجیم کامکروہ چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے۔افغان میڈیا آماج نیوز کے مطابق افغان طالبان رجیم پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کا گھنائہنا منصوبہ بنا رہی ہے۔ طالبان فتن الخوارج کو مضبوط کر کے پورے خطے کا امن دا پر لگا رہے ہیں۔طالبان شمالی افغانستان میں فتن الخوارج کے لئے فنڈز جمع کرنے کی مہم تیز کر چکے ہیں۔ یہ مذموم مہم اب گھر گھر پھیل چکی ہے جس سے پہلے سے شدید معاشی بحران کا شکار افغان عوام مزید مشکلات میں گھر گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق علاقائی مشران کو عوام سے جبری رقم اکٹھی کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور مقامی لوگوں پر مالی تعاون کیلئے شدید دبا ئوڈالا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق طالبان کی یہ مالی اور عسکری معاونت پورے خطے کے لئے مستقل چیلنج ہے۔خطے کی صورت حال پر نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ معاشی بحران کے شکار افغانستان کے عوام کو ملنے والی عالمی امداد بھی دہشت گردوں کی پشت پناہی میں لگائی جا رہی ہے۔افغان طالبان رجیم کا یہ اقدام خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی