پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد منظرعام پر آ چکے ہیں۔فالس فلیگ آپریشنزاورسرحد پاردہشتگردی کے ذریعے اپنی سیاسی ناکامیوں سے توجہ ہٹانامودی سرکار کا وطیرہ بن چکاہے۔ بھارتی تربیت یافتہ دہشتگردعبدالمجید کی گرفتاری اوراس سے برآمد موادنے پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کاپول کھول دیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے پہلگام فالس فلیگ کے چنددن بعد بھارتی ریاستی دہشتگردی سے متعلق ناقابل تردیدشواہددنیا کے سامنے پیش کیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کی سرپرستی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 7دن گزرنے کے باوجود بھارت پاکستان پرلگائے گئے بے بنیاد الزامات کاایک بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔ بھارتی فوج کے حاضرسروس افسران پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کوآئی ای ڈیزاوردھماکا خیزموادفراہم کرکے سیکیورٹی فورسزاورعام شہریوں کونشانہ بنارہاہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اورفتن الہندوستان کے دہشتگردبھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ پاکستان دہشت گردوں کی بھارت میں تربیت،علاج سمیت دیگر سہولت کاری کے ناقابل تردید شواہد دنیا بھر کیسامنے رکھ چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی