وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہپاکستان کسی آئیڈیل صورتحال سے نہیں گزر رہا ، حکومت نے اس سے پہلے بھی ڈیڑھ سو ارب روپے کی سبسڈی دی تھی ، اسمارٹ لاک ڈائون کے علاوہ بھی دو تین فیصلوں پر کام ہورہا ہے ،حکومت چاہتی ہے عوام پر بوجھ کم ازکم پڑے۔ایک انٹرویو میں اختیار ولی نے کہا کہ پاکستان کسی آئیڈیل صورتحال سے نہیں گزر رہا، آئی ایم ایف کا پروگرام اور ڈالر ریٹ کا اوپر جانا ، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول مہنگا ہونا یہ ساری چیزیں آئیڈیل نہیں ہیں، حکومت نے اس سے پہلے بھی ڈیڑھ سو ارب روپے کی سبسڈی دی تھی، موجودہ حالات کے تناطر میں جیسا کہ 270روپے فی لیٹرتیل کا ریٹ ہے۔ساری چیزوں کا سوچنا ہوتا ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈائو ن لگانے پر غور ہوا ہے، پیٹرول ڈیزل کا استعمال کم ہوجائے، حکومتی اخراجات میں کمی کی جائے، اسمارٹ لاک ڈائون کا اعلان ہوجائے گا، چار دن دفاترز اور تعلیمی اداروں میں کام کیا جائے اور تین دن چھٹی دی جائے، اسمارٹ لاک ڈائون کے علاوہ بھی دو تین فیصلوں پر کام ہورہا ہے ،حکومت چاہتی ہے عوام پر بوجھ کم ازکم پڑے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے لاہور میں جو عمل کیا وہ وزیراعلی کی کرسی سے مطابقت نہیں رکھتا، سہیل آفریدی وزیراعلی تو نہیں لگ رہے تھے ایسا لگ رہا تھا جیسے ٹریفک وارڈن کھڑا ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی