i پاکستان

پاکستان کرپٹو کونسل کا ایکسچینج کمپنیوں کو کرپٹو لائسنس جاری کرنے کا عندیہتازترین

April 29, 2026

پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب نے ایکسچینج ایسوسی ایشن کو کرپٹو لائسنس جاری کرنے کا عندیہ دیدیا۔ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے ای کیپ کے صدر ظفر پراچہ و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران کہا کہ کرپٹو کرنسی اگر ایک مستحکم ڈیجیٹل کرنسی بن گئی تو اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات لمحوں میں منتقل ہوسکیں گی اور ترسیلات زر کا سالانہ حجم 38 ارب ڈالر سے بڑھ کر 50 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت کی کوششوں سے پاکستان میں کرپٹو کونسل کو قانونی حیثیت حاصل ہوئی ہے، کرپٹو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے مطابقت رکھتا ہے، پاکستان کرپٹو کونسل کی کوششوں کے بدولت اب سٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایس ای سی پی کی جانب سے کرپٹو میں ٹریڈنگ کرنے کے خواہشمندوں کو کونسل کی این او سی سے مشروط بینکوں میں کرپٹو اکانٹس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ فی الوقت 4 کروڑ پاکستانی 5 سے 6 فیصد لاگت پر کرپٹو میں ٹریڈنگ کر رہے ہیں، اگر ڈیجیٹل لائسنس کا اجرا شروع ہوجائے تو یہ لاگت ایک فیصد رہ جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی