i پاکستان

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 3361 بوتلیں غیر ملکی شراب برآمدتازترین

March 05, 2026

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں اتھل اور گڈانی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران پانچ گاڑیوں کی تلاشی لی گئی، جن سے اعلی کوالٹی کی غیر ملکی شراب کی 3361 بوتلیں برآمد ہوئیں، حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی جس کے نتیجے میں سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی غیر ملکی شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 1 لاکھ 800 امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔کارروائی کے دوران کوسٹ گارڈز نے گاڑیوں اور برآمد ہونے والی شراب کو قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔حکام کے مطابق ساحلی علاقوں میں سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی