i پاکستان

پاکستان کو بچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹ کا قیام ہے، مصطفی کمالتازترین

September 17, 2026

وفاقی وزیربرائے صحت مصطفی کمال نے کہاہے کہپاکستان کو بچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹ کا قیام ہے، سانحہ پمز میں ایک اور افسر کو قصور وارٹھہرایا گیا ہے، ان 9 افراد کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ پمز سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں 8 افراد کو قصوروار ٹھہرایا گیا تھا، ان 8 افراد کے خلاف فوجداری مقدمے کیلئے وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ تفصیلی رپورٹ میں 33 سفارشات آئی ہیں جن پر عمل درآمد میں کچھ وقت لگے گا، پمز کے فائر سسٹم اور اسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے وزیرِ اعظم نے 3 ماہ کا وقت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پمز میں آئندہ 15 روز میں 176 بیڈز پر مشتمل نئی ایمرجنسی فعال ہو جائے گی۔مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کو بچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹ کا قیام ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں اٹھارہویں ترمیم کے بعد تمام وسائل اور اختیارات لے کر بیٹھ گئی ہیں، یہ اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کہ ان کے اقتدار کا سورج غروب نہ ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی