پاکستان نے سوڈان کے شہر خرطوم میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت تمام سفارتی عملے اور سفارتی مقامات کا احترام لازم ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سوڈان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سفیر پر حملے جیسے واقعات بین الاقوامی قانون اور ویانہ کنونشن برائے سفارتی تعلقات 1961 کی خلاف ورزی ہیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ ویانا کنونشن کے تحت تمام سفارتی عملے اور سفارتی مقامات کا احترام لازم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی