i پاکستان

پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی، چیئرمین سپارکوتازترین

October 03, 2026

چیئرمین سپارکو یوسف خان نے کہا ہے پاکستان اب یورپی اور چینی سیٹلائٹ کے بجائے اپنی سیٹلائٹ پر انحصار کررہا ہے جبکہ پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی۔ورلڈ سپیس ویک کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپارکو نے کہا نوجوانوں کو سپیس ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے میں ورلڈ سپیس ویک اہم کردار ادا کرتا ہے، حالیہ برسوں میں پاکستان کے سپیس پروگرام میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا جنوری 2025 میں پاکستان نے اپنا سیٹلائٹ ای ون خلا میں بھیجا، جولائی 2025 اور اکتوبر میں مزید دو سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گئے، پاکستان کے چھ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹس مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کر رہے ہیں، سیٹلائٹس زراعت، منصوبہ بندی اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔انٹرنیٹ اور ٹی وی کوریج بڑھانے کیلئے بھی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی