i پاکستان

پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتیتازترین

October 02, 2026

پاکستان نے سعودی عرب کے مقدس اور تاریخی شہر مدینہ منورہ میں شہری بجلی تنصیب پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے ۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ترسیل سٹیشن پر حملہ کیا، نبی پاک ﷺ کی مسجد کو بجلی فراہمی کے سول نظام پر حملہ ناقابل قبول ہے، حملہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دو مقدس مقامات اوروہاں موجود عازمین کی حفاظت اور احترام ہر حال میں لازم ہے، پاکستان ایسے حملے فوری اور غیر مشروط روکنے کا مطالبہ کرتا ہے، ایسے حملے خطے کی سلامتی اور امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کی یکجہتی کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی یکجہتی اور تقدس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا پاکستان دونوں مقدس مساجد کے تحفظ، عوام کی حفاظت اور عازمین کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان خطہ میں امن کیلئے کوشاں رہا ہے اور یہ کوششیں جاری رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی