i پاکستان

پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی اور سفارتی کامیابیاں عالمی سطح پر تسلیم، بھارتی میڈیا بھی معترفتازترین

April 06, 2026

پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی اور سفارتی کامیابیاں عالمی سطح پر تسلیم کر لی گئیں۔پاکستان کی معاشی پیش رفت اور جدید کرپٹو ڈپلومیسی کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، حتی کہ بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیت، مثر حکمت عملی اور سفارتی کامیابیوں کا اعتراف کیا ہے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستانی ڈپلومیسی نے عالمی محاذ پر نمایاں برتری حاصل کی ہے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت کی تعریف نے دونوں ممالک کے تعلقات میں ذاتی پہلو کو بھی اجاگر کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیکری وٹکوف سے روابط نے واشنگٹن میں پاکستان کے اثر و رسوخ کو بڑھایا ہے۔ اس سفارتی پیش رفت میں بلال بن ثاقب کا کردار کلیدی قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے 2025 کے دوران عالمی کرپٹو شخصیات سے مضبوط روابط استوار کیے۔مزید برآں این ڈی ٹی وی کے مطابق بلال بن ثاقب ڈونلڈ ٹرمپ کے کرپٹو منصوبے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے مشیر بھی بنے، جسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے وائٹ ہائوس کے ساتھ اعتماد سازی کو فروغ دیا، جو مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی