i پاکستان

پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا سے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہتازترین

May 05, 2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنیوالے واقعات سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ سیاسی بحران کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے۔عباس عراقچی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا سے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دوران امریکا کو اپنا برا چاہنے والوں سے محتاط رہنا چاہیے جو امریکا کو پھر سے دلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کو بھی محتاط رہنا چاہیے۔ان کا کہان تھا کہ امریکا کا پروجیکٹ فریڈم، دراصل پراجیکٹ ڈیڈ لاک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی