i پاکستان

پاکستان کا عالمی ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا اعلانتازترین

September 19, 2024

پاکستان نے عالمی ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا اعلان کردیا، کوریڈوربیلاروس،روس،قازقستان،ازبکستان،افغانستان اورپاکستان پرمشتمل ہوگا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاک روس معاشی،تجارتی دوطرفہ تعاون کے مفاہمت نامے دستخط ہوگئے،تقریب میں وزیرخارجہ اسحاق ڈاراورروسی نائب وزیراعظم شریک ہوئے۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ پاکستان مرکنٹائل اورسینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل مرکنٹائل ایکسچینج میں بھی ایم او یو پردستخط ہوئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی تعمیروترقی سے متعلق مفاہمت نامے میں شمولیت کا بھی اعلان کیا، دستاویزپرپاکستان کی طرف سے سیکرٹری وزارت مواصلات علی شیرمحسود نے دستخط کیے۔دفترخارجہ نے مزید کہا کہ کوریڈور بیلاروس،روس،قازقستان،ازبکستان،افغانستان اورپاکستان پرمشتمل ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی