i پاکستان

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے پرامید ہوں، ترقی کے سفر میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہے،ملالہ یوسفزئیتازترین

May 19, 2026

سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بہت پرامید ہوں، نوجوان جدید علوم کے ذریعے وطن کی ترقی کیلئے پرجوش انداز میں کام کر رہے ہیں۔ملالہ یوسفزئی نے لندن میں ورلڈ ایجوکیشن فورم میں خطاب کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے سفر میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہے۔ملالہ نے کانفرنس میں فلسطین،لبنان اور افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی طالبات اپنے مسائل کو سمجھتی ہیں، ان کے پاس ان کے حل بھی موجود ہیں۔ افغانستان میں لڑکیاں چھپ کر تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ملالہ نے طلبہ کے ساتھ ایک گول میز اجلاس میں بھی شرکت کی اور کوئز مقابلے میں حصہ بھی لیا،کانفرنس میں پنجاب اور کے پی کے وزرائے تعلیم بھی شریک تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے بہت پرامید ہوں، نوجوان جدید علوم کے ذریعے وطن کی ترقی کیلئے پرجوش انداز میں کام کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی