پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنائے گئے جے ایف 17 سی(بلاک ۔III )لڑاکا طیارے آذربائیجان کی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرلیے گئے۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق آذر بائیجان کی وزارت دفاع نے پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ جے ایف 17 سی جنگی طیارے آذربائیجان کی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستانی فوجی حکام کے ہمراہ طیارے کی مہارت کا مشاہدہ کیا۔ صدر الہام علیوف نے جہاز میں بیٹھ کر بھی اس کا جائزہ لیا۔ جے ایف 17 سی طیارے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور چین کی چھینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن کے اشتراک سے بنائے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی