ایس آئی ایف سی کی پالیسی معاونت اور معاشی استحکام کے اقدامات سے پاکستان کے بیرونی مالیاتی اشاریوں میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے فروری 2026 میں 427 ملین ڈالر کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس ریکارڈ کیا جو مارچ 2025 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ یہ مسلسل دوسرا ماہانہ سرپلس ہے، جنوری 2026 میں بھی 60 ملین ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔مشیر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مسلسل کرنٹ اکائونٹ سرپلس مضبوط ترسیلات زر، ویلیو ایڈڈ برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں نظم و ضبط کا نتیجہ ہے۔ ان مثبت رجحانات کے باعث بیرونی مالیاتی شعبہ مستحکم ہو رہا ہے اور بیرونی مالیاتی دبا ئومیں کمی آ رہی ہے۔خرم شہزاد نے کہا کہ علاقائی چیلنجز کے باوجود مستحکم کرنٹ اکائونٹ پاکستان کی پائیدار معاشی بحالی اور سرمایہ کار اعتماد کیلئے اہم سنگ میل ہے، ہمارے اوورسیز پاکستانی بڑی مقدار میں ترسیلاتِ زر پاکستان بھیج رہے ہیں۔مشیر وزیر خزانہ کے مطابق یہ ترسیلاتِ زر پاکستان کے بیرونی، تجارتی اور کرنٹ اکائونٹس کو مضبوط سہارا فراہم کر رہی ہیں۔ ایس آئی ایف سی کا کردار اہم ہے جس نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کا آسان اور موثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی