i پاکستان

پاکستان کے عوام خوشی اور آزمائش دونوں مواقع پر ایران کے مخلص دوست ثابت ہوئے،باقرقالیبافتازترین

July 04, 2026

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں ایران کا حقیقی دوست ثابت ہوا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران ایران کے پارلیمانی سپیکر و چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا کہ مشکل حالات میں پاکستان کے عوام اور قیادت کی رفاقت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ باقر قالیباف نے کہا کہ پاکستان کے عوام خوشی اور آزمائش دونوں مواقع پر ایران کے مخلص دوست ثابت ہوئے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایران کی ترقی سے خطے میں امن اور استحکام کو بھی فروغ ملے گا، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی