پاکستان کے آٹوسیکٹرکی پیداواری صلاحیت سالانہ پانچ لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی،جس کے بعد آٹو سیکٹر میں تاریخی پیشرفت صعنتی ترقی کی بنیاد مضبوط تر ہونے کا ذریعہ بھی بن گئی ۔ پاکستان کی آٹوصنعت نہ صرف مقامی طلب پوری کررہی ہے بلکہ عالمی سطح پرترقی اور توسیع کیلئے بھی تیار ہے،فروری 2026 میں مسافرگاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا,مسافر گاڑیوں کی ماہانہ فروخت فروری 2026 میں 13 ہزار 388 یونٹس تک رہی جو صنعتی ترقی کی عکاس ہے۔ایس آئی ایف سی پاکستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے, صنعتی توسیع،پیداواری صلاحیت میں اضافہ اورمعاشی بحالی ایس آئی ایف سی کے تعاون اور سرمایہ دوست ماحول کامظہر ہے،مضبوط پیداواری صلاحیت اوربڑھتی ہوئی طلب کیساتھ پاکستان کی آٹو صنعت سرمایہ کاری کیلئے کلیدی شعبہ بھی بنتی جا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی