i پاکستان

پاکستان فعال خارجہ پالیسی پر کاربند رہے گا، اسحاق ڈارتازترین

July 09, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فعال خارجہ پالیسی پر کاربند رہے گا،خارجہ پالیسی کی بنیاد علاقائی استحکام اور عالمی امن پر استوار ہے ۔ اسحاق ڈارکی زیر صدارت آئندہ سفارتی سرگرمیوں سے متعلق اعلی سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ نائب وزیر اعظم نے پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مفادات کے موثر فروغ کیلئے جامع تیاری اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان موثر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فعال خارجہ پالیسی پر عمل پیرا رہے گا، جس کی بنیاد اقتصادی سفارت کاری، تزویراتی شراکت داری، کثیرالجہتی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی امن کے فروغ پر استوار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی