i پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج‘ کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحانتازترین

September 26, 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس 119 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 70 ہزار 765 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس 2871 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔کاروباری ہفتے میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 72 ہزار 762 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 69 ہزار 890 رہی۔شیئر مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 41 ارب روپے سے کم ہو کر 18 ہزار 996 ارب روپے ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی