i پاکستان

پاکستان اور سعودی عرب میں 19فروری کو ایک ساتھ رمضان المبارک شروع ہونے کا امکانتازترین

February 11, 2026

پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ساتھ رمضان المبارک شروع ہونے کا قوی امکان ہے،ماہرین فلکیات کے مطابق یکم رمضان 19 فروری کو ہو سکتا ہے۔ماہرفلکیات کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا نیا چاند 17 فروری 2026 کو پیداہوگا تاہم 17 فروری کو دنیا بھرمیں کہیں بھی چاند نظر آنیکاامکان نہیں ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ 18 فروری کو پاکستان سمیت کئی ممالک میں چاند آسانی سے دکھائی دے سکتا ہے جبکہ کراچی،اسلام آباد،پشاور اورمکہ مکرمہ میں بھی اسی روز چاند واضح طور پر نظر آنے کا امکان ہے۔فلکیاتی اندازوں کے مطابق اگر اٹھارہ فروری کوچاند نظر آجاتا ہے تو پاکستان اور سعودی عرب میں یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی