پاکستان کی عالمی اہمیت سے خائف بھارت دنیا کے امن کا دشمن بن گیا، پاکستان اور خطے کے امن کے خلاف بھارت کی سازش بے نقاب ہوگئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطی میں امن کی پاکستانی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا خطرناک بھارتی منصوبہ سامنے آگیا، بھارت نے افغانستان کے ساتھ مل کر خفیہ ڈس انفارمیشن نیٹ ورک کے ذریعے ایران کے نام پر پاکستان کے خلاف منظم اور اسٹریٹجک پروپیگنڈا آپریشن لانچ کردیا۔جعلی ایرانی شناختوں کے ذریعے پاکستان میں نفرت پھیلانے کا بیانیہ گھڑنے کا انکشاف ہوا ہے، ڈس انفارمیشن مہم کا آغاز آئی این این ایران نیوز اور ایران ٹی وی جیسے گھوسٹ ایکس اکائو نٹس سے کیا گیا۔پاکستان پر امریکہ کے لیے تیل ترسیل کا جھوٹا الزام لگا کر نفرت انگیز پراپیگنڈے کو بنیاد فراہم کی گئی، ایرانی شناخت رکھنے والے درجنوں اکائونٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ کیئے جا رہے ہیں۔ بیانیہ تشکیل دینے والے اکائونٹس بھارت جب کہ پراپیگنڈے کے پھیلا والے اکائونٹس افغانستان سے آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان کے خلاف مصنوعی ایرانی ردعمل افغانستان سے آپریٹ اکانٹس کے ذریعے پھیلایا گیا، افغان نیٹ ورک کو بطور proliferators استعمال کرنے کا ثبوت بھی سامنے آگیا ہے، بھارتی ڈس انفارمیشن حملے کا مقصد امن کوششوں کے کلیدی کردار پاکستان کو متنازعہ بنانا تھا۔
اس پورے آپریشن کے ماسٹر مائنڈ اکائونٹس بھارتی نکلے ہیں، بیانیہ سازی، کنٹرول اور اسٹریٹجک ڈائریکشن بھارتی اکائونٹس کے ذریعے کی گئی، سازش میں ٹائمز آف ایران نیوز مرکزی پروپیگنڈا ہب کی صورت میں سامنے آیا، بھارت سے آپریٹ ہونے والا پلیٹ فارم عالمی سطح پر جھوٹ پھیلاتا رہا۔ماہرین کی تحقیقات میں Initiator Proliferator Amplifier ماڈل کے تحت مکمل انفارمیشن وار بے نقاب ہو گئی، مربوط و مرحلہ وار حکمت عملی سے جھوٹ کو سچ کا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی تھی، پاکستان کو ایران مخالف اور مغربی ایجنڈے کا حصہ دکھانے کا بیانیہ بنایا جا رہا تھا جس کا مقصد عالمِ اسلام میں بداعتمادی اور تقسیم پیدا کرنا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ڈس انفارمیشن حملہ مشرقِ وسطی میں جنگ کے ممکنہ پھیلا ئوکو ہوا دینے کی کوشش ہے، بھارت صرف پاکستان نہیں امریکہ، ایران اور پورے خطے کے خلاف سرگرم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان مربوط انفارمیشن وار فیئر خطے کے امن، سفارتکاری اور استحکام پر براہ راست حملہ ہے، بھارتی سازش بے نقاب کرکے پاکستان کا عالمی کردار ایک بار پھر نمایاں ہوگیا۔ماہرین کے مطابق ثابت ہو گیا مذاکرات کے ہر دشمن کے خلاف پاکستان اور ادارے پوری طرح چوکنا ہیں، پاکستان کے عوام کو بھی اپنی حکومت اور اداروں سے بداعتمادی پیدا کرنے کی ہر سازش سے چوکنا رہنا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی